مشرقی مغربی پائپ لائن ڈرون حملہ: سعودی عرب کا عارضی بندش کا اعلان

اسلام آباد:دوسری جانب، عراقی حکومت نے سعودی عرب کے اس تحمل اور بردباری کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔ عراقی حکام نے ڈرون حملوں کے اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ خطے کے امن کو خراب کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔ عالمی منڈی میں اس عارضی بندش کے اثرات اور توانائی کی سپلائی لائن کی بحالی کے لیے سعودی ماہرین ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور سکیورٹی کے امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔