لندن برطانیہ کے جنوب مغربی ساحلی شہر فالمتھ میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران استعمال ہونے والے دو بم برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر سیکڑوں مکینوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے ی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی بڑے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بم ایک رہائشی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران زمین کی کھدائی کے وقت ملے، جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد دہائیوں پرانا ہونے کے باوجود اب بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ علاقے کے گرد حصار بنا کر عام لوگوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو عقبی علاقوں میں قائم کردہ عقبی کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگِ عظیم دوم کے دوران اس علاقے میں عسکری سرگرمیاں اور گولہ بارود کا ذخیرہ موجود رہا ہوگا، جو اب تک زمین میں دفن تھا اور اب تعمیراتی کاموں کے دوران دریافت ہو رہا ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع اور عسکری ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ان بموں کو بحفاظت کیسے ناکارہ بنایا جائے۔