بارڈر ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے لازمی نفاذ کی آخری تاریخ بڑھا کر 25 ستمبر 2026 کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے قبل سیکڑوں مسافر اور عمرہ زائرین ویکسینیشن کارڈ کے حصول کے لیے ایئرپورٹ ہیلتھ آفس میں موجود تھے۔تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں اور عمرہ زائرین کو بڑی ریلیف مل گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 14 ستمبر 2026 کے بعد نادرا سے مربوط ویکسینیشن ثبوت کے بغیر مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ شرط پولیو، میننجائٹس، زرد بخار اور انفلوئنزا کی ویکسینیشن پر لاگو ہوگی۔