حافظ آباد میں سالگرہ کی تقریب میں جانے والی خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اہل خانہ نے احتجاج کیا، جس پر مبینہ ملزم نے اپنے پولیس کانسٹیبل بھائی کو موقع پر بلا لیا۔الزام ہے کہ پولیس کانسٹیبل نے وردی اور اختیارات کا مبینہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر خواتین اور اہل خانہ پر تشدد کیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے فوری نوٹس لیا۔ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث کانسٹیبل کو معطل کر دیا، جبکہ اس کے بھائی سمیت دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔