کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس، شہری میں بیماری کی تصدیق

کراچی:پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا ایک اور نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد طبیح حلقوں اور متعلقہ اداروں میں ایک بار پھر احتیاطی تدابیر سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق حالیہ کیس سرجانی ٹاؤن کے رہائشی 45 سالہ شہری میں رپورٹ ہوا ہے جن میں اس خطرناک وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹس مثبت آئیں۔ متاثرہ شخص کو قرنطینہ کر کے خصوصی طبی نگرانی میں رکھ دیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج معالجے کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں مریض کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے افراد کی بھی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ وابا کے مزید پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی ٹریول ہسٹری اور دیگر تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفصیلی انویسٹیگیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ حالیہ دنوں میں کسی ایسے علاقے یا ملک کے سفر پر گئے تھے جہاں اس بیماری کی وباء موجود ہے۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر صحت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بالخصوص بیرون ملک بالخصوص افریقی اور متاثرہ خطوں سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ مریض کو بروقت آئسولیٹ کیا جا سکے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو قریبی رابطے سے پھیلتی ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں پر احتیاط برتیں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔