ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے بتایا کہ یہ قتل پوری منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ڈی پی او کے مطابق واقعے میں چار افراد ملوث تھے، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں اغوا، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ نے دو سال قبل اپنی سہیلی ریدا کو سونا دیا تھا، جو واپس نہ کیا گیا۔ واقعے کے دن ریدا نے ڈاکٹر کو اپنے زیر تعمیر گھر لے جایا اور وہاں ملزمان شمعریز، ندیم اور اورنگزیب کے حوالے کیا جہاں ندیم نے واردات کے تمام معاملات ترتیب دیے مقتولہ کے والد نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔