قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کے مفاد میں جو بہتر ہوگا، وہی کھلاڑی لارڈز ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا۔ لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہ تقریباً 90 فیصد فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ سمیت پوری سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز جیسے تاریخی میدان میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کسی کھلاڑی کے نام یا تجربے کی بنیاد پر نہیں بلکہ ٹیم کی ضرورت اور میچ کے حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، تاہم صرف محمد رضوان ہی نہیں بلکہ دیگر سینئر کھلاڑیوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی غیر اہم نہیں، بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اعتماد دینے اور اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھی موقع دیا جاتا ہے۔بابر اعظم نے مزید بتایا کہ لارڈز کی پچ پر گھاس موجود ہے، اس لیے حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ اور موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔اضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز ٹیسٹ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے اور قومی ٹیم کی نظریں سیریز برابر کرنے پر مرکوز ہیں