خیرپور کے قریب حسین آباد اسٹاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے انجینئر فیصل گلزار بھٹو کے قتل کا معاملہ۔
ڈی آئی جی سکھر نے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی، 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
کمیٹی کا سربراہ ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی سکھر، اے ایس پی سکھر، ڈی ایس پی کوٹ ڈیجی، ایس ایچ او کوٹ ڈیجی، انچارج سی آئی اے، آئی ٹی انچارج اور کیس کے تفتیشی افسر کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔


ڈی آئی جی سکھر نے کمیٹی کو شفاف انداز میں تحقیقات کرکے 7 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی آئی جی سکھر نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کو بھی برآمد کیا جائے۔