ڈراما سیریل مٹی دے باوے پر چبھتا ہوا سوال

ڈراما سیریل مٹی دے باوے میں ذات پات کے موضوع پر چبھتا ہوا سوال اٹھایا گیا ہے۔ یہ ڈراما نہ صرف کہانی کی گہرائی بلکہ کرداروں کی پیچیدگی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس میں ماہرہ خان اور وہاج علی کی شاندار اداکاری نے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہےڈرامے کی ابتدائی اقساط نے ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ اس میں شامل دیگر فنکاروں میں جنید خان، امر خان، سہیل احمد، سامعہ ممتاز، نور الحسن، فضل حسین، عینا خان، افضل خان اور صاحبہ بھی شامل ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری سے کہانی کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔پاکستانی ڈراموں میں ذات پات یا نسل کے موضوعات پر کم ہی توجہ دی جاتی ہے، لیکن مٹی دے باوے نے اس حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی میں نہ صرف تفریحی عناصر شامل ہیں بلکہ یہ سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔یہ ڈراما ہفتے میں دو دن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوتا ہے اور اس کی تخلیق ایوارڈ یافتہ مصنفہ فائزہ افتخار نے کی ہے، جنہوں نے اس سے قبل بھی کئی کامیاب ڈرامے لکھے ہیں۔ مٹی دے باوے کی کہانی میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا ہے، جو ناظرین کے لیے سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔