پاکستان توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے یا اسے توڑنے کی کوئی بھی مذموم سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست مخالف عناصر اور ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا لابیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا، کیونکہ عوام اور سکیورٹی ادارے ملک کی سلامتی اور جغرافیائی حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت پرعزم اور تیار ہیں

موجودہ ملکی صورتحال اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں چند متعصب عناصر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے شناخت کی بنیاد پر علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلائے جانے والے ریاست مخالف پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا کسی بھی صورت حصہ نہ بنیں اور ملک دشمن عناصر کے جال میں نہ پھنسی

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کی پائیدار ترقی، امن کے قیام اور نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست اپنے غیور شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور صوبے میں قانون کی بالادستی ائم رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی