رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشرقی-مغربی آئل پائپ لائن اگر چند دنوں میں بحال نہ ہوئی تو برآمدی تیل کے موجودہ ذخائر مکمل طور پر ختم ہونے کا خطرہ ہے۔پائپ لائن کی بندش سے عالمی تیل کی سپلائی کا تقریباً 4 فیصد حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس اس وقت بندرگاہوں پر تیل کی برآمدات جاری رکھنے کے لیے صرف 5 سے 7 دن کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت میں 5 سے 6 ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر پائپ لائن کی بحالی میں مزید تاخیر ہوئی تو عالمی تیل کی مارکیٹ میں سپلائی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔