مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے، جبکہ اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔واضح رہے کہ شامی حکومت نے آج ہی پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔