ملک میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کردیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 17 ستمبر تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہےگلگت بلتستان کے دیامر، غذر، اشکومن، گپس، یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی، جبکہ بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔نجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔