زمبابوے کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہکرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سکندر رضا زمبابوے کی قیادت کریں گے۔زمبابوے کا اسکواڈ:سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے۔رپورٹس کے مطابق زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہرارے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم تقریباً 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022ء میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔