گھریلو حالات سے تنگ ماں نے 8 ماہ کے بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، خاتون بچ گئی

گھریلو حالات سے مبینہ طور پر تنگ آکر ایک ماں نے اپنے 8 ماہ کے بچے کو گود میں لے کر کیو بی لنک کینال میں چھلانگ لگا دی، تاہم خاتون کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ بچہ تیز پانی میں ڈوب گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 8 ماہ کا بچہ پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو غوطہ خوروں نے بچے کی تلاش کے لیے نہر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں