اوپن اے آئی نے نیا فلیگ شپ ماڈل ’GPT-6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنا نیا فلیگ شپ ماڈل GPT-6 آسٹرا متعارف کرا دیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 آسٹرا پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں، جدید سافٹ ویئر انجنیئرنگ، کمپیوٹر کے خودکار استعمال، ویب براؤزنگ، تحقیق، دستاویزات کی تیاری اور پیچیدہ مسائل کے حل میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ GPT-6 آسٹرا کی تیاری میں کئی سال کی تحقیق اور بڑے پیمانے پر کیے گئے تحقیقی اقدامات کو یکجا کیا گیا ہے۔ ماڈل کو کمپیوٹر کے استعمال، سافٹ ویئر انجنیئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنس اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں جدید ترین صلاحیتوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 آسٹرا نے FrontierMath Tier 4 میں 98 فیصد، ARC-AGI-3 میں 99.9 فیصد اور ExploitBench میں 100 فیصد اسکور حاصل کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آسٹرا نے کمپیوٹر اور براؤزر کے استعمال میں بھی نئی حد قائم کی ہے اور پیچیدہ پیشہ ورانہ کام غیر معمولی رفتار، درستگی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 آسٹرا ابتدائی طور پر محدود تعداد میں اداروں کے لیے دستیاب کیا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اسے ChatGPT Plus، Pro، Business اور Enterprise صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا