اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پولنگ 15 فروری 2026 کو منعقد ہوگی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کے نامزدگی فارم 22 سے 27 دسمبر کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے، اور امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو شائع کیے جائیں گے۔ نامزدگی فارم کی اسکروٹنی 30 دسمبر سے 3 جنوری تک کی جائے گی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ ان اپیلوں کے فیصلے 9 سے 13 جنوری تک کیے جائیں گے۔ نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 16 جنوری کو کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج 16 سے 19 فروری تک مکمل ہوں گے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ شیڈول شفاف، منظم اور بلا رکاوٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔