37

آرمی چیف کی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے، ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ شہدا کے بچوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو

اسلام آباد : جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسکول اور شہدا کے بچوں سے جذبات کا اظہار کیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے بچوں پر دستِ شفقت رکھا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ شہدا کے بچوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔۔دوسری جانب ق وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے پر خطاب میں کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں اپریل اور مئی کی تنخواہیں نہیں مل سکیں،فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس عمارت سے 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں،جس ریڈیو سینیٹر سے آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا دینا کہاں کی حب الوطنی؟۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے پوری دنیا کو بتا دیا گیا کہ پاکستان معرضِ وجود میں آ چکا ہے،9 اور 10 مئی کو دلخراش واقعات رونما ہوئے،اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہو سکتی کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں چاغی کی یادگار کو راکھ بنا دیا گیا۔چاغی کی یادگار دفاعی قوت کا شاہکار تھی،قومیں اپنی تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ کام کیا ان میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق ہے؟ جو کام ہمارا ازلی دشمن نہ کر سکا اپنوں نے دہشت گرد بن کر یہ واقعات سر انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں