ستمبر 1, 2026September 1, 2026 ریاض میں عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2026 کا آغاز، پاکستان پویلین کا افتتاح
اگست 31, 2026August 31, 2026 حیدرآباد: بھارت کے حیدرآباد میں پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود واقع تکہ گوڑہ میں 21 سالہ نرس کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع سے تھا۔ وہ تقریباً سات ماہ قبل مہیشورم آئی تھی اور ایک اسپتال میں نرس کی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے کے بعد وہیں ایک کمرے میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ دوپہر کے وقت نرس اپنے کمرے میں گئی لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آئی۔ کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہونے پر ساتھیوں کو شبہ ہوا۔ کھڑکی سے دیکھا گیا تو نرس فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر وہ مردہ پائی گئی۔ پولیس نے لاش کا معائنہ کیا تو جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ نرس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ خاتون سے زیادتی میں ملوث اے ایس آئی گرفتار تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ثناء اللہ کھڑکی کے ذریعے نرس کے کمرے میں داخل ہوا تھا۔ واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ثناء اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اگست 31, 2026August 31, 2026 لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق کی انجری پر سوالات، پی سی بی کا تحقیقات کا فیصلہ