پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا

لاہور (نمائندہ خصوصی): پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی پنجاب ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا۔ بل پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے ایوان میں پیش کیا۔

بل کے متن کے مطابق موجودہ انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کا قانونی فریم ورک ہائی سیکیورٹی نوعیت کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے ناکافی تھا، جس کے باعث قانونی نظام میں مزید تحفظات اور سہولیات شامل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔

ترمیمی بل کا بنیادی مقصد منصفانہ ٹرائل اور انسانی وقار کے آئینی حقوق کو برقرار رکھتے ہوئے مقدمات سے وابستہ ججز، پراسیکیوٹرز، تفتیش کاروں، وکلاء اور گواہوں کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔

بل کے مطابق خصوصی سیکیورٹی مقدمات میں ججز، وکلاء اور گواہوں کی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے وائس موڈیفکیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک لنکس کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ حساس مقدمات کی کارروائی کے دوران متعلقہ افراد کی شناخت اور سلامتی کو تحفظ