ستمبر 14, 2026ستمبر 14, 2026 دبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی انہیں کب ملے گی؟
ستمبر 14, 2026ستمبر 14, 2026 حافظ آباد: سالگرہ کی تقریب میں جانے والی خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس کانسٹیبل نے گھر میں گھس کر خواتین اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ستمبر 14, 2026ستمبر 14, 2026 سعودی عرب کی اہم ترین ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بحالی میں مزید تاخیر ہوئی تو تیل کے ذخائر میں شدید کمی کا خدشہ ہے۔
ستمبر 14, 2026ستمبر 14, 2026 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین سے آگے ہے، انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کو بعض ’منفی قوتیں‘ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں تاہم امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی عالمی برتری برقرار رکھنی چاہیے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ میں اپنے گالف کورس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے جدید ملک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ امریکا اپنی یہ برتری برقرار رکھے کیونکہ ’جو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہو گا، وہی کامیابی حاصل کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرات پر امریکا میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی کمپنی کے 2 محققین نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی اے آئی مستقبل قریب میں انسانیت کے وجود کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ اینتھروپک کمپنی کے سربراہ ڈیریو اموڈی نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار کو محدود کرنے کے لیے 3 نکاتی حکمتِ عملی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈلز کی تیاری روکنے کے بجائے اِنہیں محفوظ بنانے اور خطرات کا بہتر انداز میں جائزہ لینے کے لیے ڈویلپرز کو مناسب وقت دینا ضروری ہے۔ ’وینزویلا کی طرح امریکا ایران میں رہ کر وہاں کا تیل قبضے میں لے سکتا ہے‘ اموڈی نے ایسے واقعات کا بھی حوالہ دیا جن میں مصنوعی ذہانت کے نظام نے غیر مجاز سائبر کارروائیاں کیں اور اپنی کارکردگی جانچنے والے نظام کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔
ستمبر 14, 2026ستمبر 14, 2026 نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی۔