سکھر: معرکۂ حق کی کامیابی اتحاد اور قومی یکجہتی کی فتح ہے، سجاد علی لاکھو

سکھر (ویب ڈیسک): سجاد علی لاکھو نے معرکۂ حق اور “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی حق، اتحاد اور قومی یکجہتی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

سجاد علی لاکھو نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اتحاد، امن، محبت اور ترقی کے پیغام کو عام کرے تاکہ معاشرے میں بھائی چارے، استحکام اور قومی ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جن کی بدولت ملک میں امن و سکون قائم ہے اور عوام محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کے بہادر جوانوں اور کمانڈوز پر فخر ہے، جو ہر محاذ پر ملک و قوم کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے “پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کو مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں سے نوازے۔