نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 17 سالہ طالب علم جاں بحق

نارتھ کراچی سرجانی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، جاں بحق ہونے والا 17 سالہ نوجوان عابد طالب علم نکلا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عابد اپنے کیمپس جا رہا تھا۔ حادثہ سرجانی فور کی چورنگی پر کے الیکٹرک دفتر کے قریب پیش آی کالج کے منتظمین کے مطابق کم عمر ٹینکر ڈرائیور نے پیچھے سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور نوجوان کے نیچے آنے پر موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ بھی لگا دی یال رہے کہ کراچی میں بے قابو ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ ہیوی گاڑیاں سڑکوں پر آزادانہ دندناتی پھرتی ہیں، جو شہریوں کی جانوں کے لیے شدید خطرے کا باعث بنتی ہیں اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کراچی میں ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ان حادثات میں سب سے زیادہ متاثر موٹرسائیکل سوار اور راہگیر ہوئے، جنہیں تیز رفتار گاڑیوں اور ہیوی وہیکلز نے کچلا۔