کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے طارق روڈ سے کار لفٹرز معروف سندھی فنکار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طفیل سنجرانی نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شام 7 بجے طارق روڈ پر پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کی تھی، تاہم کچھ دیر بعد واپس آنے پر گاڑی غائب تھی۔
فنکار کے مطابق گاڑی میں ایک قیمتی کیمرا اور دیگر اہم ذاتی سامان بھی موجود تھا، جو چور اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔