بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، شاہ فیصل کالونی میں افسوسناک واقعہ

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بھائی نے چھریوں کے وار کر کے اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں پیش آیا، جہاں کسی بات پر تلخ کلامی کے دوران ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر چھری سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔