سائپرس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات، غیر قانونی رہائش پر انتباہ

اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سائپرس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے یا وہاں قیام کرنے سے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی کارڈ کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی راستے اپنائیں اور اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت یقینی بنائیں۔اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ جعلی یا غیر قانونی ذرائع سے سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف مستند ویزا کے ذریعے بیرونِ ملک جایا جائے، جبکہ سائپرس میں موجود پاکستانیوں کو وہاں کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔