سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والا ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا، جس میں سینیٹ سے منظور شدہ ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے۔ بل کو منظوری کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔گزشتہ روز سینیٹ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا۔ ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ تاہم، اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔حتمی منظوری سے قبل آئینی ترمیم کی 59 شقوں کی منظوری نشستوں پر کھڑے ہو کر دی گئی۔ بل کی منظوری کے لیے حکومت کو دو ووٹ کم پڑے تو مخالف جماعتوں کے دو ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پر بحث کے بعد حتمی ووٹنگ متوقع ہے، جس کے بعد بل صدرِ مملکت کو دستخط کے لیے بھجوایا جائے گا۔