پاک–چین تعلقات میں نئی پیش رفت — چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان آئیں گے

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 21 اگست کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں دونوں وزرائے خارجہ کی مشترکہ صدارت میں چھٹا پاک–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس ڈائیلاگ میں:

  • پاکستان اور چین اپنے بنیادی مفادات پر حمایت کی تجدید کریں گے۔
  • تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔
  • اور دونوں ممالک علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

اعلیٰ سطحی رابطوں کو دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔