بلاول بھٹو زرداری کو ‘نشان امتیاز’ کا اعزاز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں پیش کرنے پر “نشان امتیاز پاکستان” کا اعزاز دیا جائے گا۔ یہ اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری انہیں ایک خصوصی تقریب میں دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔


پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کا اعتراف

یہ ایوارڈ بلاول بھٹو کو اس لیے دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے کٹھن حالات میں بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ بہترین طریقے سے پیش کیا اور دنیا کے سامنے ملک کا مثبت چہرہ اور پیغام اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے 28 مئی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا اور یورپ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔