سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1980 کے پرانے رولز کی جگہ اب نئے رولز 2025 نافذ کر دیے ہیں۔ اس تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے رولز کی تیاری اور منظوری
یہ نئے رولز موجودہ دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ ان کی تیاری کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے نئے رولز کی تیاری میں ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر بار ایسوسی ایشنز سے بھی مشاورت کی۔ کمیٹی کی تجاویز کو بعد میں سپریم کورٹ کی فل کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے مکمل غور و فکر کے بعد ان رولز کی منظوری دی۔