الیکشن کمیشن کے اسٹرکچر میں کونسی اہم تبدیلی کی گئی؟

ایڈیشنل سیکریٹری پالیسی گریڈ21 میں پروموشن کے ذریعے مقرر کیا جائے گا، نئی پالیسی کا اطلاق موجودہ اسپیشل سیکریٹری کی سبکدوشی کے بعد ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کی تقرری ری ایمپلائمنٹ، ٹرانسفر یا ڈیپوٹیشن سے ہوگی۔ ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کی پوسٹ نان کیڈر ہوگی، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سے متعلق پرانا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکریٹری، سینئر پرائیویٹ سیکریٹری کی پوسٹس گریڈ 17 میں شامل کی گئی ہیں، بی ایس 18، 19 میں شامل پوسٹیں بی ایس 17 میں ضم کردی گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسٹرکچر میں ان تمام تبدیلیوں کا اطلاق افسران کی ریٹائرمنٹ یا تبادلے کے بعد ہوگا۔