تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لیں ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گا۔ 5 ججز کی جانب سے وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کیس کی پیروی کریں گے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں سینئر پیونی جج تعینات کے خلاف 5 ججز نے ریپریزنٹیشن فائل کی تھی اور سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی۔