علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان آگیا

لی امین گنڈاپور نے کٹھن وقت میں پارٹی کی قیادت کی، جب کوئی پارٹی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھاعلی امین نےقیادت سنبھالی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے توعلی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی مطمئن نہیں ہوں گے تو علی امین وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد دیکھیں گے پارٹی سیٹ اپ تبدیل کرنا ہےیا نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ہر ضلع کا دورہ کروں، علی امین گنڈپور کو وقت نہیں ملا، علی امین گنڈا پور ذمہ داریوں کے باعث ہر ضلع کا دورہ نہیں کرسکے۔