وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاق کو 103 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبے کا خسارہ 10 ارب روپے تھا۔ اس دوران خیبر پختونخوا کی آمدن 316 ارب روپے اور اخراجات 212 ارب روپے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کا جولائی تا ستمبر خسارہ 160 ارب روپے رہا۔ پنجاب کی آمدن 866 ارب روپے جبکہ اخراجات 1026 ارب روپے تھے، جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کو 28 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
سندھ کی معاشی کارکردگی بھی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بہتر رہی، جہاں سندھ نے وفاق کو 131 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ سندھ کی آمدن 568 ارب روپے اور اخراجات 437 ارب روپے رہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سندھ کا سرپلس 19 ارب روپے تھا۔
بلوچستان نے بھی وفاق کو 85 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جس دوران بلوچستان کی آمدن 168 ارب روپے اور اخراجات 83 ارب روپے رہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان نے 171 ارب روپے کا سرپلس دیا تھا۔