قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور سندھ میں 51نشستیں ہوں گی۔ کے پی کے میں 45 ، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستیں ہوں گی۔ دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3نشستیں ہوں گی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہو گی جب کہ سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہو گی کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 اور بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہوں گی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کےتحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں۔