ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے رہا ہو کر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اگر اس دوران بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جاتا ہے تو وہ جیل میں بیٹھ کر پاکستانی قوم کی قیادت کریں گے کور کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی نہ قوم اور نہ ہی دنیا تسلیم کرے گی، عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کے کارندوں سمیت شکستِ فاش دیں گے، انتخابات کی تاریخ کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کرنے کی کوششیں نمایاں ہوئی ہیں اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلے پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی پر وائٹ پیپر کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم گزشتہ 20 ماہ کے دوران ملکی معیشت کی ناقابلِ تصوّر تباہی پر باضابطہ وائٹ پیپر جاری کرے گی۔