تفصیلات کے مطابق انوارالحق نےایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی ریلیوں کی تمام سیاسی جماعتوں کو اجازت ہے، جلسوں اور ریلیوں کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیاگیا، کون سی لیول پلیئنگ فیلڈ ہےجو نگراں حکومت کو یقینی بنانی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین افغان باشندے واپس جاکر ویزا لے کرآسکتے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنےکا مقصد ان کو ریگولیٹ کرنا ہے، حکومت کسی غیرملکی باشندے کے کاروبار پرقبضہ نہیں کرے گی، تارکین وطن کی واپسی پرجو آج برا بھلا کہہ رہے ہیں کل تعریف کریں گے اتنا کام کرکےجائیں گے کہ آنے والی حکومت نجکاری کرسکے۔