28

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹک

اسلام آباد: راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے گردو نواح کے علاوہ مری، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خوشاب، چکوال اٹک اور فیصل آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 223 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، زلزلے کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آگئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں