33

بجلی پھر مہنگی،نیپرا نے 1 روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

بجلی پھر مہنگی ہو گئی،1 روپیہ 25 پیسے فی یوںٹ بڑھنے سے بجلی صارفین کی جیبوں سے 46 ارب روپے اضافی نکلوائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا،نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1 روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی مہنگی ہونے کے باعث صارفین سے 46 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسمنٹ کی مد میں ہو گا،بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق حکومت فی الحال صارفین سے 47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے،47 پیسے فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 58 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جس کے تحت کےالیکٹرک کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔لیکن 58 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی، نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ جبکہ نیپرا نے اس سے قبل بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا تھا،مارچ سے جون تک 3 روپے 82 پیسے اور جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں