29

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کو پاکستان آنے سے روک دیا عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنیکی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنیکی صورت میں آپ کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق نے کہا کہ قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں