28

سپریم کورٹ کے جسٹس فائزعیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے، جسٹس فائزعیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ نے ججز کی چائے اورکافی سے تواضع کی اور یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ہائی کورٹ کے ججز کی ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے، معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں