32

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے اہم امریکی عہدیدار کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں