35

وزیراعظم کا ڈرامہ نویس، مزاح نگار, دانشور، شعیب ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس شعیب ہاشمی نے طنز و مزاح کے پروگرامز میں نئی جہت متعارف کروائی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے استاد، ڈرامہ نویس، مزاح نگار, دانشور، شاعر اور فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے منیزہ ہاشمی, سلیمہ ہاشمی اور دیگر اہل خانہ سے شعیب ہاشمی کی وفات پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی نے پی ٹی وی کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے طنز و مزاح کے پروگرامز میں نئی جہت متعارف کروائی ،شعیب ہاشمی نے یادگار اور ناقابل فراموش ڈرامے لکھے اٴْن کے قلم سے روشن اقدار، روایات اور نظریات کو فروغ ملا ۔انہوں نے کہا کہ ان جیسے قلم کار اور دانشور نے معاشرے کو تہذیب، سلیقہ اور ادب سکھایا ،اٴْن کی وفات معاشرے، فن اور ادب کا بڑانقصان ہے ،اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں