34

پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید گرفتار سابق صوبائی وزیر کو خفیہ مقام سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسی سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا، میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانے پر کرانا چاہتے ہیں، گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کے لیے آئے ہیں۔غیرملکی چینل ’اسکائی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات دیئے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، پاکستان میں جمہوریت کم ترین سطح پر ہے، بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پولیس والے میرے گھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہوجائےگا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانے کی صورت میں کرانا چاہتے ہیں، اس صورتحال میں امید صرف عدلیہ ہے، موجودہ حکومت خوف زدہ ہے اور انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، اسی لیے حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں، ورنہ کس ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یا نظر بند کیا جاتا ہے، دراصل حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں