49

عمران خان: اوراسد عمر نے مقدمات سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر نے مقدمات سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے خود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 100 سے زائد مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن تاحال غائب ہیں جن پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں