عمران خان: امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جب کہ شہباز شریف موافق رہے امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے،پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے،سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کے لیے ضروری ہے، امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ۔بریڈ شرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے،وزیراعظم تمام ممالک سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں ،خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے ،قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے،پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سیدنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی، شہباز شریف کا سنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب

کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے، ترجمان دفترخارجہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیاجانا چاہیے،پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے، بریفنگ