آئی ایم ایف کا پاور سیکٹر کے گردشی قرضے اور پرائمری بیلنس سرپلس پر تشویش کا اظہار

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اہداف کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ اور پرائمری بیلنس سرپلس کے اہداف نامکمل رہے ہیں، وفاق کا پرائمری بیلنس سرپلس کا ٹارگٹ چارسوسترہ ارب کے بجائے چار سو ارب روپے رہا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضے اور پرائمری بیلنس سرپلس پر تشویش کا اظہار کردیا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اہداف کے مطابق پرائمری بیلنس سرپلس 417 ارب طے تھا ذرائع نے بتایا کہ پرائمری بیلنس سرپلس طے شدہ اہداف سےکم ہونے پر آئی ایم ایف نے تشویش کااظہارکیا جبکہ پالیسی سطح کےمذاکرات میں پاورسیکٹرکےگردشی قرضہ پربھی آئی ایم ایف نے اظہارتشویش کیا ذرائع کے مطابق پاورسیکٹر گردشی قرضہ پرپالیسی سطح کےمذاکرات میں آئندہ 2 روز میں اہداف پر نظرثانی ہوگی۔