تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پونے 2 سال میں سرکلر ڈیٹ میں407 ارب کا اضافہ ہوا تھا، تاہم اتحادی حکومت کے صرف آخری سال میں گیس کے سرکلر ڈیٹ میں 461 ارب کا اضافہ ہوا ذرائع نے بتایا کہ حالیہ 3 سالوں میں گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں 940 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جون 2020 میں گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 144 ارب روپے تھا پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر گیس کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 551 ارب روپے تھا، اتحادی حکومت کے اختتام پرگیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2084 ارب روپے تک پہنچا ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی حکومت نے گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی ڈالا تھا، پی ڈی ایم حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 112 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔