نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، قائد ن لیگ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، قائد ن لیگ جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں، ان کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں سرفراز بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں، سابق وزیراعظم نے ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لیے بیٹھے ہیں، اسے تاحیات سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں۔نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔
80