60

بجلی بلوں میں ریلیف : آئی ایم ایف نے پاکستان سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے پاکستان سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا، جس میں کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی کے بلوں میں ریلیف ے معاملے پر رابطہ ہوا ، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے دستاویز میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوراً اضافہ کیا جائے اور کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے ساتھ ہی کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں